نئی دہلی، 22اکتوبر (یو این آئی) عام آدمی پارٹی نے آج کہا کہ فریدآباد کے سنپڑ گاوں میں دو دلت معصوم بچوں کو زندہ جلانے کے واقعہ پر مرکزی وزیر اور سابق آرمی چیف جنرل وی کے سنگھ کے ’کتا والے
بیان‘ پر ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائے گی۔
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ جنرل سنگھ کا بیان شرمناک اورایس سی ایس ٹی ایکٹ کے تحت قابل تعزیر ہے۔